عام انتخابات کو شفاف بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، نیاز احمد بلوچ

جمعہ 18 مئی 2018 18:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) عام انتخابات کو شفاف بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور الیکشن میں عدلیہ سے ریٹرننگ آفیسر تعینات کرنے کا مقصد الیکشنز کو غیر جانبدار بنانا ہے عدلیہ سے لئے گئے ریٹرننگ افسران اپنے فرائض منصبی نہایت ایمانداری سے سرانجام دیں گے ان خیالات کا اظہار صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نیاز احمد بلوچ نے کوئٹہ کے ایک مقامی ہوٹل میں ریٹرننگ افسران کی تربیت کے افتتاحی تقریب میں کیا صوبائی الیکشن کمشنر نے ریٹرننگ افسران کی تربیت کے پہلے مرحلہ جو کہ 18 سے 20 مئی تک جاری رہے گا شروع کردیا اس مرحلے میں 25 شرکاء شریک ہونگے دوسرا مرحلہ 22 سے 24 مئی تک جاری رہے گا جس میں 28 ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز حصہ لیں گے تیسرے مرحلہ جو 26 سے 28 مئی تک ہوگا اس میں میں 21 ریٹرننگ افسران اور ضلعی الیکشن کمشنر شریک ہونگے اور چوتھے مرحلہ جو 30 مئی سے ایک جون تک ہوگا میں 29 ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران شریک ہونگے اس طرح ان چار شیشنز میں 16 نیشنل اسمبلی سے ریٹرننگ افسران ‘ 51 صوبائی اسمبلی سے ریٹرننگ افسران ‘ 5 ریجنل الیکشن کمشنرز اور 31 ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کی تربیت کی جائے گی ۔