وزیراعلیٰ کی بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں مائیک خراب ہونے کی شکایت

جمعہ 18 مئی 2018 19:36

وزیراعلیٰ کی بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں مائیک خراب ہونے کی شکایت
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) بلوچستان اسمبلی کے جمعہ کے اجلاس میں مائیک خراب ہونے کی شکایات ،وزیراعلی بلوچستان اور اپوزیشن ارکان کو بھی رہی تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ایک نقطے پر اظہار خیال کرنا چاہتے تھے تو انکی آواز صحیح سنائی نہیں دے رہی تھی جس پر اسپیکر نے کہاکہ جب وزیراعلی صاحب زرا زور سے بولیں ،جس پر وزیراعلی بلوچستان نے کہاکہ ایک تو میں آہستہ بولتا ہوں اور دوسر ا مائیک خراب ہیں جس پر انہوں نے زور سے بول کر اظہار خیال کیا ،اسپیکر نے کہاکہ ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ نے اس دفعہ اسمبلی کیلئے پی ایس ڈی پی میں کچھ رقم رکھیں ہیں ۔