Live Updates

مردان میں گرانفروشی میں ملوث درجنوں قصائی ودیگردکاندارگرفتار

جمعہ 18 مئی 2018 19:20

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود کی ہدایت پر ضلع مردان میں رمضان کے مقدس مہینے کے دوران صارفین کو مقررہ داموں پرمعیاری اشیائے خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنروں اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنروں نے بازاروں میں چھاپوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور گذشتہ دو دن کے دوران اے سی مردان عمران خان ، اے سی تخت بائی رحمت وزیر سمیت اے اے سی قیصر خان اور جواد خان نے مردان شہر اور تخت بائی کے مختلف بازاروں اور مضافات میں قیمتوں کی جانچ پڑتا ل کی اور مہنگے داموں گوشت اور دیگر اشیاء کی فروخت میں ملوث درجنوں قصائیوں اور دیگر دکانداروں کو گرفتا ر کرلیا جبکہ بعض پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :