اوقات روزہ کھلے عام کھانے پینے اورسگریٹ نوشی پرپابندی

جمعہ 18 مئی 2018 19:20

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) ضلعی انتظامیہ ڈی آئی خان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق احترام رمضان آرڈیننس مجریہ 1981ء کے تحت رمضان المبارک کے مہینے میں اوقات روزہ میں کسی بھی عوامی مقام، ہوٹل، ریسٹوران، کینٹین، بازار، گرائونڈ وغیرہ میں کھلے عام کھانے پینے ، سگریٹ نوشی یا کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے پر پابندی عائد ہے لہذا کوئی بھی شخص یا ہوٹل مالک اس قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی جو کہ 3ماہ قید یا جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں تاہم اس پابندی کا اطلاق ہسپتالوں کی حدود میں واقع ہوٹل/کینٹین اور پرائمری سکول کے بچوں کیلئے مختص دکانوں پر نہیں ہو گا۔