کے پی فوڈ اتھارٹی کا رمضان میں ملاوٹیوں کیخلاف کریک ڈان

جمعہ 18 مئی 2018 19:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) خیبر پختونخواہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے عوامی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے پشاور میں فردوس روڈ پر تین بیکریوں پر چھاپے مارے ۔ ترجمان کے پی فوڈ اتھارٹی عطا اللہ خان کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد علی نے ٹیم کے ہمراہ بیکریوں کی چیکنگ کی اور صفائی کی ابتر صورت حال اور نان فوڈ گریڈ کلرز کے استعمال پر تینوں بیکریوں کو سیل کردیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف خصوصی کریک ڈان میں ایبٹ آباد سے واشنگ مشین میں کیمیائی دودھ تیار کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ سینکڑوں لیٹر مضر صحت دودھ تلف کر دیا گیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار گروہ کیمیکلز اور ڈیٹرجنٹ کی مدد سے کیمیائی دودھ تیار کرکے بازار میں تازہ دودھ کے بھا بیچتے تھے۔

(جاری ہے)

ان کے یہ بھی کہنا تھا کہ گروہ کے پانچوں افراد کو حوالہ پولیس کیا گیا ہے جبکہ کیمیکل ملا دوددھ تیار کرنے والے یونٹ کو مکمل طور پر سر بمہر کیا گیا ہے۔ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ادھر ڈی آئی خان میں بھی مضر صحت دودھ کی خلاف کاروائی کے دوران 400 لیٹر مضر صحت دودھ ضائع کر دیا گیا۔ ترجمان کے پی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ رمضان کے دوران فوڈ سیفٹی افسران کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جوکہ روزانہ کی بنیاد پر پشاور سمیت صوبے کے دیگر اضلاع کے بازاروں میں اشیا خورد و نوش کی چیکنگ کر رہی ہے جبکہ عوامی شکایات پر مبنی خصوصی آپریشنز بھی عمل میں لائے جا رہے ہیں۔