فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال 2017-18ء کے مالی بجٹ کے اہداف پورے کرنے کیلئے ایف بی آر کے ملازمین کی ہفتہ وار رخصت ختم کر دی

جمعہ مئی 19:55

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال 2017-18ء کے مالی بجٹ کے اہداف پورے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال 2017-18ء کے مالی بجٹ کے اہداف پورے کرنے کیلئے ایف بی آر کے ملازمین کی ہفتہ وار رخصت ختم کر دی ہے جبکہ ایف بی آر کے دفاتر کے اوقات کار کو بھی تبدیل نہیں کیاگیا بتایاگیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ایف بی آر کے ملازمین رواں مالی سال کے بجٹ اہداف پورے کرنے کیلئے اکتیس مئی تک ناصرف صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک کام کرینگے بلکہ انیس مئی بروز ہفتہ کو ہفتہ وار وار تعطیل بھی نہیں کرینگے اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے باعث ایف بی آر کے ملازمین میں ایک مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔