ٹنڈوالہ یار کے مختلف اسکولوں کے اساتذہ ہیڈ ماسٹروں وتعلقہ ایجوکیشن افسران کے لئے محفوظ اسکول پروجیکٹ کے تحت 3 روزہ ٹریننگ

جمعہ 18 مئی 2018 21:07

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) ونگ پارٹی سپرٹی آرگنائزیشن( ایس پی او)کی جانب سے ٹنڈوالہ یار کے مختلف اسکولوں کے اساتذہ ہیڈ ماسٹروں سمیت ضلعی و تعلقہ ایجوکیشن افسران کے لئے یونیسیف کے تعاون سے چلنے والے محفوظ اسکول پروجیکٹ کے تحت 3روزہ ٹریننگ کرائی گئی۔ ٹرینگ کا بنیادیہ مقصد یہ ہے کہ اساتذہ طالب علم اور گوٹھوں کی تنظیمیں اور سرکاری افسران کو ایسی تربیت دی جائے تاکہ آنے والی قدرتی و غیر قدرتی آفت سے بچنے کے لئے کسی حد تک محفوظ رہ سکیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایس پی او کے رہنما ء حیدرعلی سمیجو، مصطفی بلوچ ، صنم راجپوت ، قندیل بلوچ ودیگر نے ہونے والی 3روزہ ٹریننگ کے دوران کیا انہوں نے ٹرینگ کے دوران یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں کئی بڑے بڑے قدرتی واقعات ہوچکے ہیں اور ان سے بچائو کے لئے کس طرح لوگوں کی مدد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی واقعات میں زخمی ہونے والوں کو کس طرح ہسپتالوں تک پہنچایا جائے او ر کس طرح زخمی ہونے والوں کو فرسٹ ایڈ دی جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ آنے والی قدرتی آفتوں سے محفوظ رہنے کے لئے کس طرح کہ اقدامات کرنے چاہئے۔

متعلقہ عنوان :