Live Updates

عمران خان کی اقتدار کی وکٹ پر کھیلنے کی تیاری مکمل،تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے 100 دن کا پلان تیار کر لیا

جمعہ 18 مئی 2018 21:15

عمران خان کی اقتدار کی وکٹ پر کھیلنے کی تیاری مکمل،تحریک انصاف کی حکومت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی اقتدار کی وکٹ پر کھیلنے کی تیاری مکمل،تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے 100 دن کا پلان تیار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے 100 دن کا پلان مختلف شعبوں کے ماہرین کی مدد سے تیار کیا ہے عمران خان آئندہ ہفتے اسلام آباد میں پہلے 100 دن کا پلان جاری کریں گے 100 دن کاپلان عمران خان کے اعلان کردہ گیارہ نکات پر عملدرآمد کااحاطہ کریگا پلان میں معیشت کی بحالی ،خارجہ محاذ پر تعلقات کے حوالے سے عملدرآمد کا روڈ میپ دیا جائے گاتعلیم ،صحت ،روز گار نوجوانوں اورخواتین کے بارے میں عملی پالیسیوں کا اعلان بھی ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات