ڈپٹی کمشنرسرگودھا کا رمضان بازار میں چھاپہ، ناپ تول میں کمی پر کلرک اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ساہیوال کیخلاف مقدمات درج

جمعہ 18 مئی 2018 22:06

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنرسرگودھا لیاقت علی چٹھہ کا رمضان بازار میں چھاپہ مارکیٹ کمیٹی کی پرائس شاپ میں غیر معیاری اشیاء خوردونوش ،پھل فروخت کرنے ناپ تول میں کمی پر کلرک اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ساہیوال کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے ،جبکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ماہ صیام میں ذخیرہ اندوری منافع خوروں کیخلاف سپیشل مجسٹریٹوں کی سربراہی میں بنائی گئی ٹیموں نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر درجنوں افراد کیخلاف مقدمات درج کرکے 20کوگرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ڈپٹی کمشنرسرگودھا نے رمضان بازار ساہیوال میں اچانک چھاپہ مار تو مارکیٹ کمیٹی ساہیوال کی اپنی پرائس شاپ میں ناقص ،غیر معیاری فروٹ اور اشیاء خوردونوش فروخت کرنے ناپ تول میں کمی کرتے ہوئے عملہ کو پکڑلیا ،ڈپٹی کمشنر سرگودھا کے حکم پر سپشل پرائس مجسٹریٹ بشیر احمد کو رپورٹ پر مارکیٹ کمیٹی ساہیوال کے سیکرٹری حیدر شاہ سینئر کلرک صفدر کیخلاف علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کرلیا گیا ،دریں اثناء حکومتی احکامات پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تشکیل دی گئی چھاپہ مار ٹیموں نے سرگودھا اور گردنواح میں احترام رمضان اور ماہ صیام میں اشیاء خور دونوش وضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے 20سے زائد تاجروں اور چھابہ فروشوں کو گرفتار کر کے اُن کیخلاف مقدمات درجء کردیئے ،سپیشل مجسٹریٹ کی قیادت میں ٹیم نے سو بھاگہ میں کھلے عام کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والے ہوٹل کے مالک صفدر اور سلانوالی کے محمد شبیر کو گرفتار کرلیا ،جبکہ اسٹنٹ کمشنر ساہیوال نے نہنگ سے سرفراز آصف سپیشل مجسٹریٹ کوٹمومن نے بھابھڑا سے ثاقب ،مشتاق ،ذوالفقار ،رمضان ،نذرمحمد ،بلاک نمبر 10سرگودھا سے آصف اور نثار ،شربت چوک سے عظم ،ساہیوال سے قیصر ،جبکہ سپیشل مجسٹریٹ ہمراہ عملہ کے سلانوالی سے خلیل احمد ،سرور ،عثمان ،سوبھاگہ سے امجدوغیرہ کو اشیاء خوردنوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر گرفتار کر کے اُن کیخلاف مقدمات درج کردیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :