امریکا میں گندم، مکئی اور سویا بین کے نرخوں میں اضافہ

ہفتہ 19 مئی 2018 10:20

امریکا میں گندم، مکئی اور سویا بین کے نرخوں میں اضافہ
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) امریکا میں گندم، مکئی اور سویا بین کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ آئندہ دنوں کے دوران خشک موسم کی پیش گوئی کے باعث فصل کو نقصان کے خدشات ہیں۔

(جاری ہے)

شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے سے قبل ریڈ ونٹر ویٹ کے جولائی کے لیے سودے 15 سینٹ بڑھ کر 5.12 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔مکئی کے جولائی کے لیے سودے 6.75 سینٹ بڑھ کر 4.02 ڈالر فی بشل طے پائے۔سویا بین کے جولائی کے لیے سودے 0.25 سینٹ اضافے کے ساتھ 9.95 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔

متعلقہ عنوان :