بھارتی شہر احمد آباد میں ٹرک کے الٹنے سے 19 ہلاک افراد ، 6 زخمی

ہفتہ 19 مئی 2018 12:40

احمد آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) بھارتی ریاست گجرات میں احمدآباد ضلع کے دھولیرا علاقے میں ایک ٹرک کے الٹ جانے سے 19 افراد کی موت ہو گئی اور 6دیگر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس سپرنٹنڈنٹ راجندر اسارک نے بتایا کہ دھولیرا-بھاؤنگر ہائی وے پر باولیا نی گاؤں کے قریب صبح سیمنٹ سے بھرا ٹرک اچانک بے قابو ہوکر پلٹ گیا۔جس میں 19 افراد کی موت ہو گئی۔ ٹرک سوار مزدور امریلی ضلع کے پاپاواؤ سے کھیڑا کے آنند کی جانب مزدوری کرنے جا رہے تھی. حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا۔مرنے والوں میں 8 سے 14 سال کے تین بچے، 12 خواتین اور چار مرد ہیں. 6 زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :