ہمیں فلم انڈسڑی بارے حقیقت کو تسلیم کرنا ہوگا ‘ میک اپ آرٹسٹ سونو

ہفتہ 19 مئی 2018 15:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) میک اپ آرٹسٹ سونو نے کہا ہے کہ ہمیں فلم انڈسڑی بارے حقیقت کو تسلیم کرنا ہوگا ، اگر ہم حقیقت پسندی کی بجائے خیالوں میں کھوئے رہیں گے تو کبھی ترقی نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں سونو نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے صرف بیان بازی سے کام نہیں چلے گا اس کے لئے عملی اقدامات کی بھی ضرورت ہے‘ شوبزنے مجھے پہچان اور عزت دی اس لئے ہر وقت اسکی ترقی کیلئے دعا گو رہتا ہوں ،نئے چہروں کو متعارف کرانے کی ضرورت ہے لیکن پہلے سے کام کرنے والوں کے تجربے سے استفادہ کیا جاناچاہیے ۔

متعلقہ عنوان :