پاکستان میں نئے موضوعات پر فلمیں بنانا بہت مشکل ہو چکا ہے ‘ ڈائریکٹر مسعود بٹ

ہفتہ 19 مئی 2018 15:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) ڈائریکٹر مسعود بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئے موضوعات پر فلمیں بنانا بہت مشکل ہو چکا ہے اگر روایت سے ہٹ کر فلمیں بنائی جائیں تو انہیں کوئی پسند ہی نہیں کرتا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران مسعود بٹ نے کہاکہ پاکستان میں فلم بین بھی روایت پسند ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی نئے موضوع پر فلم بنانا مشکل ہو جاتا ہے اب فلمیں کہانی سے زیادہ بزنس کے پیش نظر رکھ کر بنائی جاتی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ماضی کے فلم میکر ز میں جوش جنون ہوتا تھا لیکن آج کل ایسا نہیں ہے ہر کوئی پیسے کے پیچھے بھاگ رہا ہے یہی وجہ ہے کہ فلم انڈسٹری آگے بڑھنے کے بجائے اسی جگہ گھومتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :