ڈپٹی اسپیکرشہلا رضا کونصرت سحرعباسی نے جوتا دکھا دیا

جوتا دکھانے پر شہلا رضا شدید برہم ہوگئیں اورنصرت سحرعباسی کو ایوان سے باہرنکلوا دیا۔ میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 مئی 2018 15:59

ڈپٹی اسپیکرشہلا رضا کونصرت سحرعباسی نے جوتا دکھا دیا
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19مئی 2018ء) : مسلم لیگ(ف) کی ایم پی اے نصرت سحرعباسی نے ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کو جوتا دکھا دیا،واقعہ سندھ اسبلی کے اجلاس کے دوران پیش آیا،جوتا دکھانے پرڈپٹی اسپیکر شہلا رضا برہم ہوگئیں اورنصرت سحرکو باہرنکلوا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ اسمبلی کے آخری اجلاس میں نصرت سحر عباسی نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے جارحانہ انداز جاری رکھا۔

ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی صدارت میں سندھ اسمبلی کا اجلاس جاری تھا جس میں ضمنی بجٹ پر بحث کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پراجلاس میں ممتاز جاکھرانی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نصرت سحر عباسی ایوان میں شور شرابا کرتی ہیں لیکن وہ اس بات کا اظہار نہیں کرتی کہ انہوں نے پیپلزپارٹی سے کتنے فائدے حاصل کیے ہیں۔

(جاری ہے)

ممتاز جاکھرانی نے مزید الزام لگایا کہ نصرت سحرعباسی نے گیان چاند سے باردانے کی بوریاں لیں۔

لیکن اس کے باوجود کہ پیپلزپارٹی کا شکریہ ادا کریں وہ پیپلزپارٹی کا کھا پی کربھی الزام لگاتی ہیں۔ ممتاز جاکھرانی کے الفاظ پر نصرت سحر عباسی بھڑک اٹھیں۔اور شورشرابا شروع کردیا۔ اس پرڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کہا کہ آپ اوپر توکچھ برداشت نہیں کرتیں لیکن ہماری قیادت پر الزامات لگاتی ہیں۔ جس پرنصرت عباسی آپے سے باہر ہوگئیں اور طیش میں آگئیں۔

انہوں نے اپنے پاؤں اوپر کرکے شہلا رضا کو جوتا دکھا دیا۔ جس پرشہلا رضا بھی شدید برہم ہوگئیں اور سکیورٹی اہلکار کو نصرت سحر کو اسمبلی سے باہر نکالنے کا حکم دے دیا۔جس پرانہیں ایوان سے باہر نکال دیا گیا۔ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کہا کہ نصرت سحر عباسی کی پارٹی سے درخواست کروں گی کہ انہیں تمیز سکھائی جائے ۔کیونکہ جب وہ اس طرح کے رویے کے ساتھ ایوان میں رہیں گی توایوان نہیں چلے گا۔

شہلا رضا نے کہا کہ جنرل ضیاء الحق کے پالے لوگ جوتا ہی دکھا سکتے ہیں جوتا دکھانا جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے اس ایوان میں آئندہ جوتا چلایا توکہوں گی کہ وہ اس ایوان کے قابل نہیں ہے۔ اس موقع پرشہلا رضا نے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار کو بھی نام سے مخاطب کرنے پرجھاڑ پلا دی۔ جس پراسمبلی میں خوب شورشرابا ہوا اور اسمبلی مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگی۔ نصرت سحر عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
اپوزیشن کا کام ہے کہ وہ احتجاج بھی کرے۔ کسی کا باپ بھی مجھے اسمبلی سے نہیں نکال سکتا۔ آج صرف جوتا دکھایا ہے اگر موقع ملاتو جوتا مار بھی دوں گی۔