نواز شریف کے بغیر ایٹمی طاقت رکھنے والا پاکستان کمزور ہوتا چلا جائے گا،علی اکبر گجر

ہفتہ 19 مئی 2018 16:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کو پاکستان کی سیاست سے نفی کرنے کے بعد ایٹمی قوت رکھنے والا واحد مسلم ملک بدستور کمزور ہوتا چلا جائے گا․ پاکستان کی جمہوریت کے ہاتھ پیر باندھنے کی کوششیں عروج پر پہنچ چکی ہی․ ریاست کو 1990 کی دہائی کی سیاست کی طرف دھکیلا جا رہا ہی․ جمہوری حکومتوں کے ہاتھ پائوں باندھنے کا عمل جمہوریت کو مکمل طور پر دفن کرنے کا سبب بنے گا․ملکی سیاست کا ماضی میں دھکیلنے کی کوششیں ریاست کی یکجہتی کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سوا کوئی جماعت پاکستان کو بہتر انداز میں نہیں چلا سکتی․ گذشتہ دو سالوں سے پاکستان کو خواہشات کی تجربہ گاہ بنا دیا گیا ملکی ادارے بے سمت اور اعلی حکومتی اہلکار عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں․ ان دیکھی حکومت کے اقدامات نے بائیس کروڑ پاکستانیوں کو غیر یقینی کی صورتحال میں لا کھڑا کیا ہے جس کے نتائج ریاست اور قوم دونوں کے لئے نقصان کا سبب بن سکتے ہیں․ملک کی حقیقی جمہوری قوتوں کے لئے جمہوریت کو بچانے کا آخری موقع ہے ۔

(جاری ہے)

موجودہی صورتحال میں جمہوری جماعتیں اگر نامعلوم افراد کی کاروائیوں کا ادراک کرنے سے قاصر رہیں تو پاکستان جمہوریت سے محروم ہو سکتا ہی․پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ کچھ طاقتوں کی خواہش ہے کہ ملک میں کمزور وزیر اعظم اور اشاروں پر چلنے والی جمہوریت لا کر پاکستان کو اپنی مرضی سے چلایا جائے جس کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قائد پاکستان مسلم لیگ(ن) میاں محمد نواز شریف ہیں․ پاکستان کی بقا اور سلامتی کا دارو مدار طاقتور جمہوری نظام کے ساتھ وابستہ ہے ۔

ماضی میں جمہوری نظام کو ڈی ریل کرنے کے نتائج سقوط ڈھاکہ کی صورت میں قوم دیکھ چکی ہے اس لئے اب کوئی پاکستانی جمہوری نظام کو کمزور دیکھنا نہیں چاہتا ․ قوم کی امیدیں پاکستان مسلم لیگ(ن) اور میاں محمد نواز شریف کے ساتھ وابستہ ہیں جس کا بھرپور مظاہرہ آئندہ انتخابات میں سامنے آجائے گا جس کے بعد میاں محمد نواز شریف چوتھی بار وزارت عظمی کے منصب پر فائز ہونگے۔