متحدہ مجلس عمل پنجاب کی صوبائی کونسل کا اہم اجلاس کل منصورہ میں ہوگا

ہفتہ 19 مئی 2018 16:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) صدرمتحدہ مجلس عمل پنجاب اور امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمدکی زیر صدارت متحدہ مجلس عمل پنجاب کی صوبائی کونسل اور ذمہ داران کااہم اجلاس کل (اتوار )20مئی 4بجے سہ پہرصوبائی دفترمنصورہ ملتان روڈلاہورمیںمنعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 2018کے انتخابات کے تناظرمیں غوروخوض ،موجودہ سیاسی صورتحال کاجائزہ اور آئندہ کالائحہ عمل ترتیب دیاجائے گا۔