کراچی، گھرلوٹنے کیلئے بیٹی ایک ایک دن گن رہی تھی،

نہیں جانتی تھی وہ اب نہ لوٹے گی، والدہ سبیکا

ہفتہ 19 مئی 2018 16:59

کراچی، گھرلوٹنے کیلئے بیٹی ایک ایک دن گن رہی تھی،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) ٹیکساس میں اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی طلبہ سبیکا شیخ کی والدہ غم سے نڈھال ہیں، سبیکا کی والدہ کا کہنا ہے کہ گھر لوٹنے کیلئے بیٹی ایک ایک دن گن رہی تھی، 9جون کوسبیکا کو گھر واپس آنا تھا، نہیں جانتی تھی اب نہ لوٹے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سبیکا شیخ کے گھرپر تعزیت کے لئے رشتے داروں کی آمد جاری ہے، جاں بحق ہونے والی پاکستانی طلبہ سبیکا شیخ کی والدہ کا کہنا ہے کہ 10ماہ کاپروگرام تھاجومکمل ہوچکاتھا، گھرلوٹنے کیلئے بیٹی ایک ایک دن گن رہی تھی، 9جون کو سبیکا کو گھرواپس آنا تھا نہیں جانتی تھی اب نہ لوٹے گی۔

بھائی کا کہنا ہے کہ بہن نے بہت سی فرمائشیں کی تھی واپسی کیلئے تیاریاں مکمل تھیں، بہن کے کمرے کو میں نے خودان کی آمد سے پہلے سجایا تھا۔سبیکا کی چھوٹی بہن نے کہا آپی سے کل افطار کے وقت بات ہوئی، کہہ رہی تھی بہت سارے تحفے لائوں گی۔جاں بحق ہونے والی پاکستانی طلبہ کے تایا جلیل شیخ نے کہا ہے کہ سبیکابہت ذہین طالبہ تھی، اسکالر شپ پرامریکا گئی تھی ، اس کا عیدگھر والوں کے ساتھ منانیکاارادہ تھا ، 27 ویں روزے کوسبیکا کو واپس پاکستان آنا تھا۔