مالکان کو گھر یا دیگر جائیدادیں کرائے پر دینے پر محکمہ ایکسائز کوباضابطہ آگاہ کرنے کا پابند کرنے کا فیصلہ

ٹیکس چوری پر معمولی جرمانے کی رقم کو جائیداد کرائے پر دئیے جانے کی مدت سے کرائے کے برابر کرنے کی سمری بھی منظوری کیلئے ارسال

ہفتہ 19 مئی 2018 17:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) مالکان کو گھر یا دیگر جائیدادیں کرائے پر دینے پر محکمہ ایکسائز کوباضابطہ آگاہ کرنے کا پابند کرنے کا فیصلہ کر لیا ،ٹیکس چوری پر معمولی جرمانے کی رقم کو جائیداد کرائے پر دئیے جانے کی مدت سے کرائے کے برابر کرنے کی سمری بھی منظوری کیلئے بھجوا دی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اکرم اشرف گوندل کے مطابق جب کوئی پراپرٹی کرایہ پر دی جاتی ہے تو اس کے مالک سے کمرشل پراپرٹی کے ریٹ کے مطابق ٹیکس وصول کیا جاتا ہے لیکن چونکہ انسپکٹرز کے پاس علاقہ بہت زیادہ ہوتا ہے تو اکثر شہری غلط بیانی سے کام لے کر ذاتی پراپرٹی بتاتے ہیں اور ٹیکس چوری کرتے ہیں۔

اس سے پہلے اس طرح کی ٹیکس چوری پر معمولی جرمانہ تھا لیکن اب حکومت کو سمری بھجوائی گئی کہ اگر کوئی شہری ٹیکس چوری کرے تو اس کو جب سے اس نے گھر کرائے پر دیا ہو اس کے کرائے کے برابر جرمانہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ گھر کرائے پر دینے والوں کو بھی پابند کیا جائے گا کہ وہ کرایہ نامہ ایکسائز کو دیں۔ اس سے محکمے کو کروڑوں روپے کا فائدہ ہوگا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ کمرشل اور ذاتی پراپرٹیوں کا ریکارڈ مرتب کرنے میں آسانی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :