پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس رواں ہفتے 5 فیصد کم ہوگیا

ہفتہ 19 مئی 2018 17:54

پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس رواں ہفتے 5 فیصد کم ہوگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں رواں ہفتے 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 1971پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 41 ہزار 623 پر بند ہوا جب کہ ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 5 فیصد کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے میں 57 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 25 ارب روپے رہی، بیرونی سرمایہ کاروں نے ایک کروڑ 99 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کیے جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 332 ارب روپے کم ہو کر 8640 ارب ہوگئی۔