ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو عدم ثبوت پر بری کر دیا

ہفتہ 19 مئی 2018 19:51

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) ایڈیشنل سیشن جج V ایبٹ آباد کی عدالت نے منشیات کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے نامزد ملزم کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کر دیا، ملزم کی طرف سے معروف قانون دان حافظ کالا خان ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک سال قبل کوٹ نجیب الله پولیس نے ملزم لیاقت خان ولد اکسن خان سکنہ پنیاں کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے پانچ کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کی جس کی مالیت تین لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے تاہم پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے پابند سلاسل کر دیا تھا جس کا کیس عدالت میں زیر سماعت چلا آ رہا تھا۔

گذشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج V افتخار الہٰی کی عدالت سے عدم ثبوت کی بناء پر ملزم لیاقت کو بری کر دیا گیا۔ ملزم کی طرف سے حافظ کالا خان ایڈووکیٹ نے مقدمہ کی پیروی کی۔