شاہ کوٹ: مختلف حادثات میں 5خواتین سمیت 14افراد شدید زخمی ، ہسپتال منتقل

ہفتہ 19 مئی 2018 18:50

شاہ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) شاہکوٹ مختلف حادثات میں 5خواتین سمیت 14افراد شدید زخمی ، ہسپتال منتقل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہ کوٹ صفدر آباد روڈ نزد نظام پورہ چیلیانوالا روڈ تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر دوسری موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 27سالہ ذکیہ ،25سالہ یاسر اور50سالہ کبریٰ بی بی گر کر شدید زخمی ہو گئے،شاہ کوٹ ننکانہ روڈ نزد اڈہ 5 چک تیز رفتار کوسٹر بے قابو ہوکر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 30 سالہ امبرین زخمی ہو گئی ، ننکانہ بچیکی روڈ نزد مانہ ٹبہ سٹاپ تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر بھینس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 18سالہ عثمان گر کر شدید زخمی ہو گیا ، سانگلہ ہل صفدرآباد روڈ تیز رفتار موٹر سائیکل سلپ ہو گئی جس کے نتیجہ میں 25 سالہ راشد گر کر شدید زخمی ہو گیا،مانانوالہ روڈ نزد بی بی جان مل تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل گئی جس کے نتیجہ میں 24 سالہ محمد عنصر گر کر شدید زخمی ہو گیا ، وار برٹن روڈ نزد پیڑی والا سٹاپ تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں 25 سالہ عاصمہ بی بی اور 30 سالہ ریاض گر کر شدید زخمی ہو گئے ، ننکانہ سٹی نزد نالی والا سٹاپ تیز رفتار موٹر سائیکل والے نے 10 سالہ قاسم کو ہٹ کر کے شدید زخمی کر دیا ، شاہ کوٹ سٹی نزد محمدیہ مسجد تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل گئی جس کے نتیجہ میں 55 سالہ عزیزاں بی بی گر کر شدید زخمی ہو گئی ، شاہ کوٹ سانگلہ روڈ نزد کریوالا سٹاپ تیز رفتارموٹر سائیکل بے قابو ہو کر گر گئی جس کے نتیجہ میں 35 سالہ عمران گر کرشدید زخمی ہو گیا ، شاہ کوٹ ننکانہ روڈ نزد سکول نمبر1تیز رفتا دو موٹر سائیکل آ پس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں 20سالہ عثمان گر کر شدید زخمی ہو گیا ، شاہ کوٹ سٹی شاہ بخاری ٹائون گھر میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آ گ لگ گئی جس نے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا موقع کی اطلاع پا کر ریسکیو 1122 شاہ کوٹ کاعملہ وہاں پہنچا اور مسلسل 1 گھنٹہ کی جدوجہد کے بعد آ گ پر قابو پا لیا اور مزید نقصان ہونے سے بچا لیا ِ، تمام زخمیوں کو ریسکیوکے عملہ نے طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا

متعلقہ عنوان :