حکومت پنجاب نے ٹی بی اور تمام تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں مجموعی طور پر 63کروڑ78لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ چار ما ہ کی تاخیر سے جاری کر دی#

ہفتہ 19 مئی 2018 18:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) حکومت پنجاب نے ٹی بی اور تمام تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں مجموعی طور پر 63کروڑ78لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ چار ما ہ کی تاخیر سے جاری کر دی، ذرائع کے مطابق مالی سال2017-18کے تیسری کوارٹر کے تحت جاری کردہ متذکہ فنڈز میں سے ٹی بی ہسپتال سرگودھاکو 41لاکھ 33ہزار روپے ،ریجن کے ٹی ایچ کیوز بھلوال70لاکھ 76ہزار روپے ،شاہ پور46لاکھ 95ہزار روپے ،انور آباد30لاکھ 81ہزار روپے ،ساہی وال 82لاکھ 29ہزار روپے ،کوٹمومن 29لاکھ 4ہزار روپے ،بھاگٹانوالہ 34لاکھ 74ہزار روپے ،بھیرہ 68لاکھ 49ہزار روپے ،سلانوالی 39لاکھ 80ہزار روپے ،عیسیٰ خیل 53لاکھ 93ہزار روپے ،کالا باغ41لاکھ 26ہزار روپے ،پپلاں 47لاکھ 53ہزار روپے ،دریا خان 91لاکھ 46ہزار روپے ،کلور کوٹ82لاکھ 10ہزار روپے ،منکیرہ 65لاکھ 73ہزار روپے ،نوشہرہ 35لاکھ 79ہزار روپے ،نور پور تھل25لاکھ 90ہزار روپے ،قائد آباد 29لاکھ 86ہزار روپے اور ٹی ایچ کیو خوشاب کو 64لاکھ 2ہزار روپے کی گرانٹ متعلقہ میڈیکل سپرٹینڈنٹس کے اکائونٹس میں منتقل کر دی گئی ہے ،جبکہ فنانس سیکرٹری پنجاب نے افسران کو اسکے شفاف استعمال کی ہدایت بھی جاری کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :