نائب امیر جماعت اسلامی سندھ و دیگر رہنمائوں کی ممتاز سماجی رہنمااور جماعت اسلامی کے بلدیہ عظمیٰ میںسابق کونسلر راجہ رحمت کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار

ہفتہ 19 مئی 2018 18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) نائب امیر جماعت اسلامی و سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو، صوبائی جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو ، ناظم عمومی مولانا محمد دین منصوری اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے ممتاز سماجی رہنمااور جماعت اسلامی کے بلدیہ عظمیٰ میںسابق کونسلر راجہ رحمت کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء صوبائی امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے فیڈرل بی ایریا میں مرحوم کی نمازجنازہ پڑھائی اور صاحبزادے سے تعزیت کی۔ ڈاکٹر معراج الہدیٰ نے کہا کہ راجہ رحمت جماعت اسلامی کے قیمتی اثاثہ تھے ، وہ اپنی فلاحی سرگرمیوں کی وجہ سے اپنوں و غیروں میں یکساں مقبول رہنما کے طور پر مشہور تھے۔ مرحوم تحریک اسلامی سے جنوں کی حد تک عشق کرتے تھے اور جدوجہد کے ہر مرحلے میں صف اول میں کھڑے ہوئے نظر آتے تھے۔ان کی دینی و فلاحی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔#

متعلقہ عنوان :