عوامی رکشہ یونین کے زیر اہتمام رمضان المبارک میں رکشہ ڈرائیوروں کیلئے درس قرآن و حدیث کا سلسلہ شروع

ہفتہ 19 مئی 2018 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) عوامی رکشہ یونین کے زیر اہتمام رمضان المبارک میں رکشہ ڈرائیوروں کیلئے درس قرآن و حدیث کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اس حوالے سے گزشتہ روز عوامی رکشہ یونین کے مرکزی دفتر جوہر ٹائون میں سٹیج اداکار و علامہ جواد وسیم نے رکشہ ڈرائیوروںکو درس قرآن دیتے ہوئے فرمایا کہ یہ ماہ رمضان نیکیوںکا موسم بہارہے اس میںاللہ تعالیٰ نیکیوں کا اجر کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔

روزہ کے بارے میںاللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کے روزہ میرے لئے ہے اوراس کا اجر بھی میں خود دوں گا۔ مولانا جواد وسیم نے کہا کہ دنیا کی زندگی عارضی اور چند روزہ ہے اس لئے ہمیں آخرت کی فکر کرنی چاہئے جہاں ہمیں ہمیشہ ہمیشہ رہنا ہے۔انہوں نے کہا کہ رزق کی فکر میں ہم نے رازق سے دوری اختیار کر لی ہے۔

(جاری ہے)

رزق کا وعدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندے سے کیا ہوا ہے۔

رزق انسان کا اس طرح پیچھا کرتا ہے جس طرح موت زندگی کا۔ اس لئے رزق کی فکر اپنے رب پر چھوڑ دو اور اس کی عبادت اور بندگی میں اپنی زندگیاں بسر کرو۔اپنے ماں باپ ، اہل و عیال، رشتہ داروں ، دوستوں سمیت سب کے ساتھ اچھا سلوک کروہر دم اللہ کا شکر ادا کرو ۔شکر ادا کرنے والوں کو اللہ اور زیادہ نوازتا ہے اس لئے ہمیں ناشکری سے بچنا چاہئے۔ اس موقع پر عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے رکشہ ڈرائیوروںکواللہ کی رضا کیلئے اس کے دین کیطرف لانے کی کوشش کرر ہے ہیں۔

مہنگائی کے دور میں ہر شخص پریشان ہے اور خصوصاًً رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میںبے پناہ اضافہ کر دیا جاتا ہے جبکہ انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ روزہ مرہ استعمال کی چیزوں کی قیمتیں کم کی جائیں تاکہ تمام مسلمان افطاری کا سامان با آسانی خرید سکیں۔