راولپنڈی: منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی

9ملزمان کو قابو کر کے 3لیٹر کھلی شراب ،5پستول 30بور مع 18روند ،2 رائفل 12بور5روند ،1 رائفل7ایم ایم مع1روندبرآمد کرلئے

ہفتہ 19 مئی 2018 19:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی میں 9ملزمان کو قابو کر کے 3لیٹر کھلی شراب ،5پستول 30بور مع 18روند ،2 رائفل 12بور5روند ،1 رائفل7ایم ایم مع1روندبرآمد کرلئے تھانہ ائرپورٹ پولیس نے جمعہ خان سے 3لیٹر کھلی شراب،تھانہ رتہ امرال پولیس نے فیروز خان سے 1 پستول 30بور مع4روند،تھانہ نصیرآبد پولیس نے عمر خالد سے 1 پستول 30بور مع2روند،آفتاب خان سے 1 پستول 30بور مع4روند،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے سیف الملوک سے 1 پستول 30بور مع5روند، تھانہ روات پولیس نے خاور سے 1 پستول 30بور مع5روند،نورانی سے 1 رائفل 12بور مع4روند،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے معیذخان سے 1رائفل7ایم ایم ،محمد شوکت سے 1 رائفل مع 1روندبرآمد کرلئے۔