مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کا افتتاح اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے ،ْ سیکرٹری خارجہ

اس وقت مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، نازک صورتحال میں ہماری مشترکہ آواز ہی سنی جا ئیگی ،ْ تہمینہ جنجوعہ کا او آئی سی سربراہ اجلاس سے خطاب

ہفتہ مئی 20:53

مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کا افتتاح اقوام متحدہ کی سلامتی ..
اسلام آباد /استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کا افتتاح اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے ،ْاس وقت ہم مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے اور اس نازک صورتحال میں ہماری مشترکہ آواز ہی سنی جا ئیگی ،ْ فلسطین اور جموں وکشمیر دونوں خطوں کی صورتحال مہذب دنیا کے عالمی ضمیر کو جھنجوڑ رہی ہے۔

(جاری ہے)

استنبول میں او آئی س سربراہ اجلاس سے قبل وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں بیگناہ فلسطینوں کی شہادت پر صدر محمود عباس اور فلسطینی عوام کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اورکہا کہ فلسطین اور جموں وکشمیر دونوں خطوں کی صورتحال مہذب دنیا کے عالمی ضمیر کو جھنجوڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج بنیادی انسانی حق ہے۔فلسطینی القدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کیخلاف احتجاج کر رہے تھے، جو دنیا کے تمام مسلمانوں کیلئے ایک مقدس مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے اور اس نازک صورتحال میں ہماری مشترکہ آواز ہی سنی جائے گی،اس مقصد کیلئے امت مسلمہ کو متحد ہونا ہوگا۔