رکن صوبائی اسمبلی فرزانہ بٹ کا (ن) لیگ کو خیر باد کہنے کا اعلان

ہفتہ مئی 22:27

رکن صوبائی اسمبلی فرزانہ بٹ کا (ن) لیگ کو خیر باد کہنے کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی فرزانہ بٹ نے نون لیگ کو خیر باد کہنے کا اعلان کر دیا، حکومتی ایم پی اے نے کہا ہے کہ پارٹی نے ان کی خدمات کا صلہ نہیں دیا اور اسی لئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب سیاست چھوڑ کر کوئی کاروبار کریں گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھاکہ پارٹی کے لیے بہت قربانیاں دی لیکن بہت سے گلے شکوے پارٹی سے ہیں۔ جنہوں نے میری خدمات کی اعتراف کے بجائے مجھے نظر انداز کیا۔