فلم ’’ریس تھری‘‘ کی پردے کے پیچھے کی وڈیو جاری

اتوار 20 مئی 2018 12:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’’ریس تھری‘‘ کی پردے کے پیچھے کی وڈیو جاری کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان کی فلم ’’ ریس تھری‘‘ کی پردے کے پیچھے کی وڈیو جاری کر دی گئی ہے،جس میں سلمان خان ہدایتکار کی سیٹ پر دکھائی دے رہے ہیں جبکہ جیکولین فرنینڈس ہیلی کاپٹر پر شائقین کو لیوا کے ریت کے ٹیلوں(صحرا) کی سیر کراتی دکھائی دے رہی ہیں۔ فلم کے ہدایتکار ریمو ڈی سوزا جبکہ کاسٹ میں جیکولین فرنینڈس، ثاقب سلیم، ڈیزی شا، بوبی دیول، انیل کپور اور سلمان خان شامل ہیں۔ فلم جون کے وسط میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔