امریکا جانے سے قبل سبیکا شیخ کے ویڈیو پیغام نے سب کو آبدیدہ کر دیا
"یس" پروگرام میں سلیکشن کے بعد میں نے اللہ کا بہت شکر ادا کیا اور خوشی سے اپنے کمرے میں چھلانگیں لگائیں،سبیکا شیخ کے ویڈیو میں جذبات
مقدس فاروق اعوان اتوار 20 مئی 2018 12:44
(جاری ہے)
جب میرے والدین نے مجھے ’یس‘ پروگرام میں سلیکشن کے لیٹر کے بارے میں بتایا تو مجھےیقین نہیں آیا۔
جس کے بعد میرے والد نے مجھے اپنی میل چیک کرنے کو کہا۔میں نے اللہ کا بہت شکر ادا کیا اور خوشی سے اپنے کمرے میں خوشی سے چھلانگیں لگائیں۔اور یہ میری زندگی کا سب سے خوبصورت لمحہ تھا،سبیکا شیخ ویڈیو میں بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے بہت پرجوش نظر آ رہی تھیں۔ان کا کہنا تھا مجھے اگست کا بے چینی سے انتظار ہے میں امریکا پڑھنے جانے کے لئے بہت زیادہ پرجوش ہوں۔سبیکا شیخ کا کہنا تھا کہ میں نے اگلے سن اسکول جا کر اپنی ساتھی دوستوں کو بھی بتایا کہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکہ جا رہی ہوں۔سبیکا شیخ کا یہ ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گیا ہے اور سب نے ذہین طالبہ کی اچانک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سانتافی کے ہائی اسکول میںفائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے ایک پولیس افسر بھی زخمی جبکہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔۔۔حملہ آور ممکنہ طور پر اسکول کا طالب علم ہے جس نے کلاس میں گھس کر شاٹ گن سے فائرنگ کردی۔ سنتافی کے شیرف ایڈ گنزالیز کے مطابق حملہ آور کے علاوہ ایک اور شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرنے والوں میں زیادہ تر طالب علم ہیں۔پاکستانی طالب علم سبیکا شیخ بھی اسی فائرنگ کی زد میں آ گئی۔سبیکا شیخ کا ویڈیو پیغام آپ بھی ملاحظہ کیجئے:مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.