مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے صدقہ ، فطر اور فدیہ کے نصاب کا اعلان کر دیا

رواں سال کیلئے صدقہ فطر ا ور فدیہ کی رقم ایک سو روپے فی فرد ہو گی

اتوار 20 مئی 2018 13:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے صدقہ ، فطر اور فدیہ کے نصاب کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین مفتی منیب الرحمان کے مطابق رواں سال کیلئے صدقہ فطر ا ور فدیہ کی رقم ایک سو روپے فی فرد مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دو کلو گندم کے برابر صدقہ فطر فی کس سو روپے ہے جبکہ جو کی مقدار کا صدقہ فطر 240روپے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کیلئے کھجوروں کی مالیت کے حساب سے صدقہ فطر 1600روپے اور کشمش کی قیمت کے حساب سے صدقہ فطر 1920روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :