عافیہ سے متعلق کوئی باضابطہ اطلاع نہیں ملی ہے عوام کسی افواہ پر یقین نہ کریں ،ْڈاکٹر فوزیہ صدیقی
افواہیں پھیلانے کا مقصد کرنل جوزف کی شرمناک واپسی پرشدید عوامی تنقید کا رخ موڑنا ہوسکتا ہے دعا کریں اللہ تعالیٰ عافیہ کو مکمل عافیت کے ساتھ وطن واپس لانے والے حکمران عطافردے ،ْ بیان
اتوار 20 مئی 2018 15:40
(جاری ہے)
امریکہ میں پاکستانی قونصلیٹ عائشہ فاروقی سے بذریعہ ایمیل رابطہ کرنے پر جواب آیا ہے کہ وہ پیر کے دن کنفرم کرسکیں گی۔
عافیہ کی زندگی سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہوں کے بعد اندرون و بیرون ملک سے ٹیلی فون کالوں کا تانتا بندھ گیا اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ ٹیلی فون، ایس ایم ایس اور سوشل میڈیاکے ذریعے عافیہ کی خیریت دریافت کررہے ہیں اورمعصوم عافیہ کی واپسی کے بغیر امریکی قاتل کرنل جوزف کو چھوڑدینے پر شدید غم و غصہ اور افسوس کااظہارکررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عافیہ سے متعلق افواہیں پھیلانے کا مقصد امریکی قاتل کرنل جوزف کی شرمناک واپسی پرشدید عوامی تنقید کا رخ موڑنا بھی ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ نے مزید کہا کہ اطلاعات ہیں کہ غدار وطن شکیل آفریدی کو امریکہ کے حوالے کرنے کی تیاریاں جاری ہیں اورہمارے غدار کو لے جانے کیلئے امریکی طیارہ مکمل تیاری کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں لوگوںکی دعائیں عافیہ کے ساتھ ہیں ۔ لوگوںکا عافیہ کے ساتھ والہانہ اظہار یکجہتی ہمارا یقین اور حوصلہ بڑھانے کا سبب ہے ۔ ڈاکٹر فوزیہ نے اپیل کی کہ عوام رمضان کی مبارک ساعتوں عافیہ کی جلد وطن واپسی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.