مسلم لیگ(ن) ہمیشہ اپنے نظریات اور سوچ پر کھڑی رہی،حنا پرویز بٹ

اتوار 20 مئی 2018 16:20

لاہور۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) ہمیشہ اپنے نظریات اور سوچ پر کھڑی رہی ،پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے ہر قربانی کیلئے تیار ہیں،جو لوگ مسلم لیگ(ن) کو الیکشن سے قبل کمزور ثابت کرنے کی کوششوں میں لگے ہیں ان کا ایجنڈا کبھی پورا نہیں ہو سکتا، شہباز شریف کی قیادت میں پارٹی مزید مضبوط اور مستحکم ہو گی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کو ہر طرح سے نقصان پہنچانے کی کوشش ہو رہی ہے لیکن قائدین کی مقبولیت مخالفین کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے،،مسلم لیگ(ن) کا پانچ سالہ دور حکومت ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔،قوم اچھی طرح جانتی ہے کہ کون عوام کے مسائل حل کررہا ہے اور کون غیر ملکی ایجنڈے پر کام کررہا ہے۔