ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا علی الصبح سبزی منڈی خانیوال کا اچانک معائنہ

اتوار 20 مئی 2018 16:20

خانیوال۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منظور خان چانڈیہ نے علی الصبح سبزی منڈی خانیوال کا اچانک معائنہ کیا ، سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کی خود نگرانی کی تاکہ عوام کو عام مارکیٹ میں بھی سستی اور معیاری سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے، اس موقع پر ڈی ایس پی چوہدری مقبول احمد جٹ ، ای اے ڈی اے ساجد کریم ، سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی محمد یوسف بٹ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منظور خان چانڈیہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ ماہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو سستی اور معیاری اشیا ء ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنائے گی، مڈل مین کو عوام کے استحصال کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ۔انہوں نے سبزی منڈی میں خربوزہ ، خوبانی ، آم ، کھجور ،سیب اور پیاز ، آلو کے معیار کو بھی چیک کیا اور ان کی نیلامی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔