سول ہسپتال سے نومولود بچے کو اغوا کرنے والی خاتون گرفتار، بچہ ماں کے سپرد کر دیا گیا

اتوار 20 مئی 2018 18:20

گوجرانوالہ۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) سول ہسپتال کے گائنی وارڈ سے خاتون نومولود بچے کو اٹھا کر فرار ہو گئی ، سیکیورٹی گارڈز نے رکشے میں سوار خاتون کو قابو کر لیا ، پو لیس نے تحقیقات شروع کر دی ، تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال میں کنگنی والہ کی سائرہ بی بی نے چار روز قبل بچے کو جنم دیا تھا ، گائنی وارڈ سے علی الصبح خاتون موقع پا کر وہاں سے بچے کو اٹھا کر فرار ہو گئی ، جبکہ بچے کے اغواء کی اطلاع پر ہسپتال انتظامیہ حرکت میں آگئی ، سیکیورٹی گارڈز نے نومولود بچے کی تلاش شروع کر دی ، تاہم سیالکوٹ بائپاس کے قریب گارڈز نے رکشہ میں سوار خاتون کو قابو کر کے بچہ بر آمد کر کے ماں کے حوالے کر دیاگیا ، رکشہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ اس نے خاتون کو سواری کے طور پر بٹھا یاتھا اسے کیا معلوم تھا کہ خاتون بچے کو اغواء کر کے لائی ہے ، اغواء کار خاتون کا نام سمیرا بتایا گیا ہے ، تھانہ سول لائن پو لیس نے سمیرا بی بی اور رکشہ ڈائیور کو تھانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :