منچلے نوجوانوں نے سحری کے بعد شاہراہوں پر ون ویلنگ اور کرتب دکھانا معمول بنا لیا

ْہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ون ویلروں کے مقابلے پر ہزاروں روپے جوا لگایا جاتا ہے‘ ذرائع

اتوار 20 مئی 2018 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) منچلے نوجوانوں نے سحری کے بعد شاہراہوں پر ون ویلنگ اور کرتب دکھانا معمول بنا لیا ، پولیس خاموش تماشائی بن گئی ۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبار ک میں ون ویلروں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

شہر کی اہم شاہراہوں پر نوجوان سحری کے بعد صبح سویرے مال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، کینال روڈ، گلبرگ مین بلیو وارڈ سمیت شہر کی مختلف سڑکوں پر ریس کے مقابلے اور ون ویلنگ کے خطرناک کرتب کرتے نظر آتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ون ویلروں کے مقابلے ہوتے ہیں اور ان پر ہزاروں روپے جوا بھی لگایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :