سی آئی اے پولیس کی بڑ ی کا رروائیاں،ڈکیتی و سٹر یٹ کر ائم کی وارداتو ں میں ملوث دو گر وہوں کے 10ملزمان گرفتار

اتوار 20 مئی 2018 19:00

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) سی آئی اے پولیس کی بڑ ی کا رروائیاں ،ڈکیتی و سٹر یٹ کر ائم کی وارداتو ں میں ملوث دو گر وہوں کے 10ملزمان گرفتار جن میں چار افغا نی بھی شامل ہیں ،ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے مو با ئل فون ، مو ٹر سائیکل ، نقدی ، 07پسٹلز معہ ایمو نیشن اور دوعدد خنجر بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے ، مزید تفتیش جار ی ہے، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی نے پولیس ٹیموں کی اعلیٰ کا رکر دگی پر تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے ۔

تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی نے سرقہ بالجبر اور ڈکیتی کی وارداتو ں کی روک تھا م اور ان میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کا ٹا سک ایس پی انو سٹی گیشن زبیر احمد شیخ کو دیا جنہو ں نے ڈی ایس پی، سی آئی اے ، محمداشرف شاہ کی زیر نگر انی سب انسپکٹر شمس اکبر اور اے ایس آئی محمد شکیل معہ دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیمیں تشکیلد یں ، ایک تشکیلی ٹیم کو ذرائع سے اطلا ع مو صول ہو ئی کہ سر قہ با لجبر اور راہزنی کی وارداتو ںمیں ملوث گر وہ کے ملزمان اس وقت سیکٹر H-13میں مو جود ہیں اگر بر وقت کا رروائی کی جا ئے تو کا میا بی یقینی ہے اس اطلا ع پر پولیس ٹیم نے فوری کا رروائی کر تے ہو ئے چھا پہ مار کر 5ملزمان نجیب ، احسان ،لیا قت ، ابو بکر ، رحمان شامل ہے کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ چارپسٹل 30بور معہ ایمو نیشن، نقدی ، موبائل فون بر آمد کر لے ،ملزمان کے خلاف تھا نہ شمس کا لو نی میں مقدما ت درج کر لیے گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس ٹیم نے ایک اور کارروائی کے دوران سیکٹر آئی نا ئن ون میں ریڈ کرکے پانچ ملزمان مجا ہد خا ن ، علی شہزاد ، عبد اللہ ، اما ن اللہ اور حضر ت بلا ل کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے مو ٹر سائیکل ، تین عدد پسٹل معہ ایمو نیشن اور دو عدد خنجر بر آمد کر لیے ، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران شمس کا لو نی ، تر نو ل گو لڑ ہ ، آئی نا ئن سیکر ٹر یٹ ، 26نمبر چونگی کے ایر یا میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جا ری ہے، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران وملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیاہے ۔

انہو ںنے کہا کہ تما م افسران جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کا رروائیوں کے عمل میں تیز ی لا تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جاسکے ۔