نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے دلوںکی دھڑکن ہیں، شیخ نصیر جوائے

اتوار مئی 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) انجمن تاجران پاکستان کلاتھ مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری شیخ نصیر احمد (جوائی) نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے دلوںکی دھڑکن ہیں۔ میاں نواز شریف کی محبت ہمارے دلوں سے مٹانے والے احمقوں کی جنت کے مکین ہیں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پاکستان کلاتھ مارکیٹ میں ہونے والی تاجروں والے تاجروں کے ایک اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

شیخ نصیر احمد نے کہا کہ میاں نواز شریف پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ واپس لوٹ کر آئیں گے ،مخالفین جان لیں کہ سازش کرنے وال ناکام ہونگے اور پاکستان مسلم لیگ(ن)کا پرچم انشا اللہ بلند رہے گا۔ انہوں نے کاکہ تحریک انصاف کا مکروہ پراپیگنڈہ اور الزامات کا طرز سیاست ناکامی سے دوچار ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میاں نواز شریف کا قلعہ ہے اور پورے لاہور کے عوام اور تاجر برادری مکمل طورپر میاں محمد نواز شریف کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیںاور الیکشن 2018 ء میں مسلم لیگ (ن) کو کامیابیوں سے ہمکنارکروائیں گے ۔