لاہور ہائی کورٹ ،پنجاب ایس۔ای۔ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کی رٹ پٹیشن پر اساتذہ کو اعلیٰ اہلیت پر دی گئی اضافی ترقیوں کی کٹوتی کے خلاف حکم امتناعی جاری

اتوار 20 مئی 2018 19:10

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) پنجاب ایس۔ای۔ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کی رٹ پٹیشن پر لاہور ہائی کورٹ نے اساتذہ کو اعلیٰ اہلیت پر دی گئی اضافی ترقیوں کی کٹوتی کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا اور فریقین کو 13-06-2018کے لئے نوٹسز جاری کردیئے۔پنجاب ایس۔ای۔ایس۔

(جاری ہے)

ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ضلعی سیکریٹری جنرل نصیر الدین اور متحدہ محاذ اساتذہ (ب) گروپ کے چیئرمین چوہدری محمد احسان بورا نے کہا ہے کہ اساتذہ کو اعلی تعلیمی قابلیت پر دی گئی ترقیوں کی کسی صورت کٹوتی نہیںہونے دی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس حافظ آباد کو مذکورہ فیصلہ آنے کے بعد اساتذہ کے ساتھ زیادتی نہیں کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اگر ترقیوں کی کٹوتی کا سلسلہ نہ رکا تو ضلع بھر کی اساتذہ برادری ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس کے خلاف احتجاج پر مجبور ہوگی۔

متعلقہ عنوان :