اوستہ محمد میں بڑھتی ہوئی بد امنی کے خلاف سول سوسائیٹی کا اجلاس

اتوار 20 مئی 2018 19:10

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) اوستہ محمد میں بڑھتی ہوئی بد امنی کے خلاف سول سوسائیٹی کی جانب سے اجلاس ، زیر صدارت نصیب اللہ جمالی منعقد ہوا جس میںؓ بڑی تعداد میں شہریوں ، سیو ل سوسائیٹی ،صحافیوں اور دیگروں نے شرکت کی اس کے علا وہ متاثرین نے بھی شرکت کی جن کی چوریاں بھی ہوئی ہیں اجلاس میں بحث میں حصہ لینے والوں میں سینئر صحا فی علی مردان جمالی ، میڈم نور جہاں میمن، احسان تنیہ، محمد صدیق عمرانی ، شان ثاقب ابڑو ،عبدالرشید عمرانی ،ذوالفقار علی ابڑو اور دیگروں نے بحث میں حصہ لیا اور شہر میں تین چار ماہ سے چوری ڈکیتی ، اسٹریٹ کرائم ، اور گھریلو چوریوں کی مذمت کی گئی اور خاص کر کے میڈم نور میمن کی چوری کی بھی شدید کیا گیا اور تما م شر کاء نے ا س چوریوں اور ڈکیتیوں میں ملوث پولیس کو قرار دیا اور کہا کہ ڈی ایس پی کا تبا دلہ صرف نہیں بلکہ ان کی انکوائری بھی کی جائے کہ ان کے دور میں اتنی وارداتیں کیوں ہوئی ہیں اور انہوں نے سی آئی اے اسٹاف کو بھی مشکوک قرار دیا اور ان کو بھی معطل کر کے ان کے خلاف بھی انکوائری کی جائے ، اس کے علا وہ آئے روز چوریاں کیوں ہوتے ہیں اس میں کون ملوث ہے ان کو بھی بے نقاب کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ بد امنی کے خلاف آنے والے جمعہ کو ایک پر امن ریلی نکالی جائے گی اور تمام شہری مسائل کے لئے ایک نام (اوستہ محمد عوامی آواز ) کے نام سے الانس ہوگا جس کا واٹ سپ بھی ہوگا اور شہری مسئلوں پر ایک ہو کر کام کریں گے، جن کی آرگنائزر کمیٹی بنائی گئی جس مین پانچ رکنی کام کریں گے جن میں احسان تنیہ ، میڈم نور جہاں میمن ، محمد صدیق عمرانی، ذوالفقار علی ابڑو ،عبدالرشید عمرانی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی آواز کسی کے خلاف نہیں صرف شہری مسئلوں اور امن امان کے بارے میں ہے سیا ست سے الگ ہو گا ، اور شہر میں ہونے والی چوریوں کی تحقیقات کروائیں گے انہوں نے تمام آئے ہوئے ساتھیوں کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :