پشاور، کے پی فوڈ اتھارٹی کا رمضان کریک ڈاؤن جاری

اتوار 20 مئی 2018 19:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) اتوار کو بھی پشاور سمیت ساتوں ڈویڑنل اضلاع میں ملاوٹیوں اور خوراک کے جعلی دھندے سے وابستہ افراد کے خلاف کاروائیاں کاریپشاور میں یونیورسٹی ٹاؤن میں شیرین محل کو وارننگ نوٹس پر عمل درآمد نہ کرنے پر سربمہر کردیا گیاحیات آباد فیز تھری چوک میں دوکانوں شاپنگ مالز کی چیکنگ پشاور کے چاروں ٹاؤن میں ٹیمیں متحرک، مشروبات اور دیگر اشیائے خوردونوش کی چیکنگ جاری ہے،ڈی آئی خان میں دودھ اور دہی مافیا کو آڑھے ہاتھوں لیکر پانچ سو لیٹر مضر صحت دودھ ضائع ایبٹ آباد میں انٹری پوائنٹس پر دودھ کے معیار کی چیکنگ، اتوار کو دس دودھ لانے والے ٹینکروں کی چیکنگ ہوئی، سب میں فیٹس لیول معیار کے مطابق تھا مردان میں بھی مختلف مقامات پر فوڈ اتھارٹی کے افسران نے اشیایے خوردونوش کی چیکنگ کی، شیخ ملتون ٹاؤن، کالج چوک، دوسہرہ چوک سمیت دیگر جگہوں پر چیکنگ کے پی فوڈ اتھارٹی کے افسران شام گئے تک فیلڈ میں ہوتے ہیںعوام کو خالص اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے پی فوڈ اتھارٹی کا منشور ہے

متعلقہ عنوان :