سکھیکی پولیس نے ایمبولینس کے ذریعے علاقہ غیر سے چرس لاہور سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

اتوار 20 مئی 2018 20:50

سکھیکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) سکھیکی پولیس نے ایمبولینس کے ذریعے علاقہ غیر سے چرس لاہور سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ، اعلیٰ قسم کی 13کلو 200گرام چرس برآمد، مبینہ طور پر سکھیکی پولیس نے گزشتہ روز لاہور - سرگودھا روڈ پر ناکہ بندی کررکھی تھی کہ اسی دوران ایک ایمبولینس نمبر KG-425 وہاں پہنچی جس میںڈرائیور اور اس کاایک ساتھی سوار تھے اسے مشکوک جان کر اس کی تلاشی لی گئی تو ایمبولینس سے 13200گرام بہترین کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی ، پولیس سکھیکی نے ایمولینس کو قبضے میں لے ہے اور دونوں ملزمان اسماعیل اور شکیل کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کو گرفتار کر لیا ہے ،

متعلقہ عنوان :