گوجرانوالہ ،ْ رانا شفیق نامی بااثر شخص نے امجد نامی مزدور کو الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنایا ،ْمقدمہ درج

اتوار 20 مئی 2018 21:10

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) رانا شفیق نامی بااثر شخص نے امجد نامی مزدور کو الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں بااثر افراد نے مزدور کو الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے ،ْویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ امجد نامی مزدور کو الٹا لٹکا رکھا ہے اور ایک شخص رسی کو کھینچے کھڑا ہے جبکہ بااثر شخص شفیق مزدور پر ڈنڈوں سے تشدد کررہا ہے ،ْتشدد کے بعد مزدور کو ڈیرے پر ہی قید کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رانا شفیق حال میں پی ٹی آئی میں شمولیت کرنے والے رانا نذیر کا رشتہ دارہے ۔ مزدور امجد گزشتہ 8 ماہ سے رانا شفیق کے ڈیرے پرجانوروں کو چارہ ڈالنے کا کام کرتا ہے ،ْ تشدد کا واقعہ نوشہرہ ورکاں کے گاؤں سادھوگورائیہ میں واقع رانا شفیق کے ڈیرے میں پیش آیا۔پہلے تو ایس ایچ او عظیم کاہلوں نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس کسی شخص یا رشتہ دار کی طرف سے ایسی کوئی درخواست نہیں آئی، تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تشدد کرنے والے رانا شفیق اور اس کے چچا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔