مصرمیں دنیا کا طویل ترین فانوس گینز بک میں شامل ہونے کے تیار

ماہ صیام کی مناسبت سے تیار کردہ اس فانوس کی 15 منازل ہیں اور مجموعی طورپر اس کی لمبائی 50 میٹر ہے،رپورٹ

پیر 21 مئی 2018 13:25

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) مصر میں ماہ صیام کی مناسبت سے ایک ایسا فانوس تیار کیا گیا ہے جس کی مثال آج تک نہیں ملتی۔ اس منفرد اور طویل ترین فانوس کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرنے کی امید کی جا رہی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ماہ صیام کی مناسبت سے تیار کردہ اس فانوس کی 15 منازل ہیں اور مجموعی طورپر اس کی لمبائی 50 میٹر ہے۔

مصر کی اسکندریہ گورنری کی باکوس کالونی میں شاہراہ سینما لیلیٰ میں یہ فانوس دو بلند ترین عمارتون کے درمیان معلق ہے۔ اس کے سامنے سے راہ گیروں کی آمد روفت کے ساتھ اسے دیکھنے والے زائرین کا بھی رش لگا رہتا ہے۔ لوگ اس کے ساتھ یادگاری تصاویر بناتے ہیں جب کہ انتظامیہ نے اسے گینز بک میں شامل کرنے کی درخواست دی ہے۔

(جاری ہے)

اس منفرد آئیڈئے کے خالق احمد الحاجو نے کہا کہ وہ ماہ صیام کی تزئین وآرائش کے حوالے سے کچھ انوکھا کرنے کے بارے میں بچپن سے سوچ رہے تھے۔

ماہ رمضان کے دوران گھروں ار محلوں کو مزین کرنے کے لیے وہ فوانیس خرید کرتے۔ یہاں سے ان کے ذہن میں ایک غیر معمولی جسمات کے فانوس کی تیاری کا آئیڈیا آیا۔ ان کا کہنا ہے کہ شہریوں نے اس عظیم الشان فانوس کو بہت پسند کیا ہے اور لوگ بالخصوص بچے اسے دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں۔یہ فانوس نہ صرف روشن ہوتا ہے بلکہ اس میں اسپیکر بھی لگائے گئے اورانہیں القرآن ریڈیو سے مربوط کیا گیا۔

نماز عصر کے بعد تراویح کے اختتام تک یہ روشن ہونے کے ساتھ تلاوت کلام پاک اور رمضان گیت بھی سناتا ہے جب کہ سحری کے وقت دینی دعائیں سنائی جاتی ہیں۔ماہ صیام کے بعد عید الفطر پر بھی یہ فانوس روشن رہے گا۔ اس کے بعد عیدالاضحیٰ پر اسے دوبارہ روشن کیا جائے گا۔ فانوس کا قطر چار مربع میٹر ہے اور اس کے بالائی حصے کی لمبائی چار میٹر اور 35 سینٹی میٹر ہے۔ رواں سال اس میں بجلی کے نئے بلب لگائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :