مجھے شروع ہی سے گلوکاری کا بے حد شوق تھا جو آگے چل کر جنون بن گیا 'حمیراارشد

پیر مئی 16:39

مجھے شروع ہی سے گلوکاری کا بے حد شوق تھا جو آگے چل کر جنون بن گیا 'حمیراارشد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) گلوکارہ حمیراارشد نے کہاہے کہ گائیکی میرا شوق نہیں جنون ہے اور میں اپنے پرستاروں کی پسند کومدنظر رکھتے ہوئے گانے بناتی ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ مجھے شروع ہی سے گلوکاری کا بے حد شوق تھا جو آگے چل کر جنون بن گیا اور خدا نے مجھے اس شعبے میں جس طرح عزت سے نوازا ہے میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی حمیراارشد نے کہاکہ آج تک کبھی ایسا کوئی گیت نہیں گایا کہ جس کی وجہ سے مجھے شرمندگی ہو، ہمیشہ صاف ستھرے گانے گائے جن میں اپنے پرستاروں کی پسند کو ہمیشہ مد نظر رکھا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جب میرا تعارف ایک پاکستانی گلوکارہ کی حیثیت سے ہوتا ہے تو بیحد خوشی ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :