نواز شریف نے پاکستان اور پاکستان کے عوام سے محبت اور خلوص اپنے عملی کردار سے ثابت کیا ہے،وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر
پیر 21 مئی 2018 17:06
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 1990ء کی دہائی میں نواز شریف نے سب سے پہلے معاشی اعتبار سے خود کفیل کرنے کیلئے پاکستان کو وسطی ایشیائی کے ممالک سے ملانے کیلئے موٹرویزے کا عظیم الشان منصوبہ شروع کیا۔
اسی طرح پاکستان کو دفاعی اعتبار سے ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ایٹمی دھماکے کئے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بن چکا ہے۔ انہوںنے کہا کہ قومی یکجہتی کے حوالہ سے بھی نواز شریف کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، صوبوں کے مابین ارسا ایکارڈ کا بھی سہرا بھی نواز شریف کے سر جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کی صورت میں خنجراب تا گوادر موٹروے ایک طرف پاکستان کو معاشی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنانے جا رہا ہے تو دوسری طرف یہ منصوبہ پاکستان کو قومی یکجہتی کے حوالہ سے ایک خوبصورت لڑی میں پرو دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے پاکستان کی تمام اکائیاں ایک دوسرے کے قریب سے قریب تر آ رہی ہیں جس سے پورا پاکستان قومی یکجہتی کی عظیم مثال بننے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت دیگر مخالفین سی پیک کی پاکستان کیلئے معاشی افادیت کے علاوہ پاکستان کیلئے قومی یکجہتی کے حوالہ سے افادیت سے خائف ہو چکے ہیں اور اس کو ناکام کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ تمام سازشوں کے باوجود پچھلے پانچ سالوں میں 10 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی کے منصوبے، ہزاروں کلومیٹر طویل موٹرویز کا نیٹ ورک نواز شریف کی پاکستان سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 20 کروڑ عوام نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں اور یہی 20 کروڑ عوام نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی ملک سے محب الوطنی کا ثبوت پیش آمدہ انتخابات میں اپنے ووٹ کی پرچی کی صورت میں دیں گے اور مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرا کے ترقی و خوشحالی کا سفر آگے بڑھائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں نے 11 ناراض اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیاگیا
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کی کوئٹہ میں ملاقات
-
عدالتی معاملات میں مداخلت ‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خطوط پر ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.