عرفان کھوکھر ایف پی سی سی آئی کی ریجنل سٹینڈنگ کمیٹی برائے انرجی 2018 کے چیئرمین کیلئے نامزد ، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

پیر 21 مئی 2018 17:43

عرفان کھوکھر ایف پی سی سی آئی کی ریجنل سٹینڈنگ کمیٹی برائے انرجی 2018 ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) ایف پی سی سی آئی نے چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان و فائونڈر ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایل پی جی چیمبر آف پاکستان) عرفان کھوکھر کو ایف پی سی سی آئی کی ریجنل سٹینڈنگ کمیٹی برائے انرجی 2018 کے چیئرمین کیلئے نامزد کیاہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایف پی پی سی آئی کے نائب صدر چوہدری عرفان یوسف کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں عرفان کھوکھر سے کہا گیا ہے کہ وہ انرجی کمیٹی کے لئے ارکان کے نام تجویز کریں انرجی کمیٹی کا چیئرمین نامزد کرنے پر عرفان کھوکھر نے ایف پی سی سی آئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر معیاری سلنڈر کا خاتمہ ہماری پہلی ترجیح ہے کیونکہ جان سے قیمتی کوئی چیز نہیں ۔

متعلقہ عنوان :