اسرائیلی وزیر دفاع کی فلسطینی نژادممبر پارلیمنٹ کو قید کرنے کی دھمکی

اودہ اورساتھی قوانین پر عمل درآمد کی راہ میں رکاوٹ،انہیں اپنے کیے کی سزا بھگتنی ہوگی، آویگدور لیبرمان

پیر 21 مئی 2018 17:57

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) اسرائیلی وزیر دفاع آویگدور لیبرمان نے فلسطینی نژاد اسرائیلی ممبر پارلیمنٹ کو قید کرنے کی دھمکی دے دی، اودہ اورساتھی قوانین پر عمل درآمد کی راہ میں رکاوٹ ہیںاب انہیں اپنے کیے کی سزا بھگتنی ہوگی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع آویگدور لیبرمان نے غزہ کی حمایت میں ہائفہ میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران زخمی ہونے والے مظاہرین کی عیادت کے دوران اسرائیلی پولیس سے بحث و تکرار کرنے والے فلسطینی نژاد اسرائیلی پارلیمانی ممبر آئیمان اودہ کو جیل میں بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔

لیبرمان نے ٹویٹر پیغام میں اودہ کی دہشت گردوں سے تشبیہہ کی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ اودہ اور اس کے ساتھی قوانین پر عمل درآمد کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں لہذا ان کو سزائے قید دی جانی چاہیے۔ اب انہیں اپنے کیے کی سزا بھگتنی ہوگی۔خیال رہے کہ ہائفہ میں بروز جمعہ فلسطینی نژاد اسرائیلی شہریوں نے غزہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے زیر مقصد نکلنے والے جلوس میں اسرائیلی پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے 21 افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔