بابرہ شریف کی جانب سے دائر جائیداد سے بے دخلی کی درخواست پر سماعت چار جون تک ملتوی

پیر مئی 18:29

بابرہ شریف کی جانب سے  دائر جائیداد سے بے دخلی کی درخواست پر سماعت چار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) مقامی ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کی عدالت نے پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ بابرہ شریف کی جانب سے دائر کی جانے والی جائیداد سے بے دخلی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت چار جون تک کیلئے ملتوی کر دی ہے اور بابرہ شریف کی جائیداد پر قابض ڈیماس جیولرز کے مالک غلام علی زاہد کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے وکیل کے ہمراہ پراپرٹی کا ریکارڈ لیکر مقررہ تاریخ پر عدالت میں پیش ہوں واضح رہے کہ اداکارہ بابرہ شریف نے ایم ایم عالم روڈ پر واقع اپنی ایک دکان پر قابض کرایہ دار ڈیماس جیولرز کے مالک غلام علی زاہد پر الزام عائد کر رکھا ہے کہ اس نے بابرہ شریف کی دکان پر قبضہ کر رکھا ہے اور غلام علی زاہد نے بابرہ شریف کو گزشتہ سات ماہ سے کرایہ بھی نہیں دیا۔