نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران رہنما (ن) لیگی مائزہ حمید کا موبائل فون ضبط

نوازشریف اپنا بیان ریکارڈ کرارہے تھے کہ اس دوران بجلی غائب ہوگئی ،ْپنکھے بھی بند ہوگئے ،ْ ہل چل مچ گئی

پیر 21 مئی 2018 19:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے تاحیات صدرنوازشریف کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران رہنما (ن) لیگی مائزہ حمید کا موبائل فون ضبط کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران (ن) لیگی رہنما مائزہ حمید کا موبائل فون ضبط کرلیا گیا۔ مائزہ حمید کا موبائل کمرہ عدالت میں استعمال کرنے کے باعث ضبط کیا گیا جو ممنوع ہے۔دوسری جانب احتساب عدالت میں ہی ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران نوازشریف اپنا بیان ریکارڈ کرارہے تھے کہ اس دوران بجلی غائب ہوگئی جب کہ پنکھے بھی بند ہوگئے جس کے باعث کمرہ عدالت میں ہل چل سی مچ گئی۔