بوٹی مافیا کا خاتمہ، امتحانی سنٹروں کی مانیٹرنگ کے علاوہ پرچوں کی شفاف چیکنگ کو بھی یقینی بنادیا گیا ہے،بلال بٹ

پیر 21 مئی 2018 20:22

ملتان۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) کمشنر ملتان ڈویڑن بلال احمد بٹ نے کہا ہے کہ طلبائو طالبات کی محنت کو جانچنے کے لئے امتحانی نظام کو شفاف بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں پٴْرسکون ماحول فراہم کیا گیا، امتحانات طلبہ کی جانچ کا ذریعہ ہیں۔ تعلیمی بورڈ انتظامیہ نے انہیں اپنی صلاحیتوں اور قابلیت کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کیا۔

بوٹی مافیا کا خاتمہ، امتحانی سنٹروں کی مانیٹرنگ کے علاوہ پرچوں کی شفاف چیکنگ کو بھی یقینی بنادیا گیا ہے۔ گورنمنٹ ولایت حسین اسلامیہ کالج، گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس نیو ملتان کے انٹر امتحانی سنٹروں کے معائنہ کے موقع پر کمشنر ملتان نے کہا کہ امتحانی سنٹروں میں امیدواروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

میٹرک کے بعد انٹر پارٹ سیکنڈ کے امتحانات پوری پلاننگ و سکیورٹی معیار کے تحت منعقد کئے گئے۔

بورڈ انتظامیہ کی کاوشیں اس بارے میں خوش آئند ہیں۔بعدازاں کمشنر ملتان بلال احمد بٹ نے گورنمنٹ ولایت حسین اسلامیہ کالج سے ملحقہ اراضی اور نیو ملتان میں مدنی پارک سے متصل رمضان بازاروں کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے افسران کو ہدایات دیں کہ رمضان بازاروں میں اشیاء خوردونوش سمیت سبزیوں اور پھلوں کی وافر دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

صحت مند جانوروں کے گوشت کی فراہمی کو یقینی بنایا اور مرغیوں کی صحت بارے جانچ پڑتال کرنے کے بعد ہی فروخت کی اجازت دی جائے۔ طلب کے ساتھ رسد کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ شہریوں کی رمضان بازاروں میں آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ حکومت پنجاب کی فراہم کردہ سبسڈی سے مطمئن ہیں، رعائتی پیکجز ان کے لئے ہیں،کوشش کی جائے کہ کسی چیز کی کمی نہ ہو ، وافر سٹاک تیار رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کامیابی اسی میں ہے کہ ہم آنے والے شہریوں کو مطمئن کریں، وہ سستی اشیاء خریدیںاورنوٹس بورڈزپر آویزاں نرخوں کے مطابق اشیاء اور پھل فروخت ہوں۔ دکانداروں کو زائد نرخ وصول نہ کرنے دئیے جائیں اور شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی مبشر الرحمن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ آصف رضا بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :